کولمبو(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم اپ ڈیٹ ،حارث رؤف اور نسیم شاہ کو ایشیا کپ میں اگلے کے سات دن تک آرام کی تجویز دونوں کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف میچ میں انجری کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہنواز دہانی اور زمان خان کو بیک اپ کے طور پر بلا لیا .آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس اور تندرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیادونوں کھلاڑیوں ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں رہیں گے.ٹیم انتظامیہ اے سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے صرف اس صورت میں متبادل کی درخواست کرے گی جب حارث یا نسیم کو اگلے سات دنوں کیلئے باہر کردیا جائے
