لاہور(نیوزڈیسک)چینی قیمتوں میں اضافے پر پنجاب حکومت نے رپورٹ تیار کرلیہے جس میں کہا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناع ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کی نگراں حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چینی قیمتوں پر حکم امتناع نے قیمتوں میں اضافے کی راہ ہموار کردی ہے ، شوگر ملز، بروکرز اور سٹہ بازوں کے ذریعے ناجائز منافع کمایا جا رہا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کسی نہ کسی بہانے اسٹے آرڈر کی تاریخوں میں بھی توسیع کی جارہی ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ حکم امتناع کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ورنہ ملک اور صوبہ مزید بحران کا شکار ہوگا۔















