پالی کیلے(نیوز ڈیسک) ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا ،میدان سج گیا، بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت فیصلہ کیا اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ایشیا کپ اہم ٹورنامنٹ ہے،موسم کاکچھ پتا نہیں لیکن پاکستان اور بھارت درمیان اچھا کھیل ہوگا جبکہ پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ،سری لنکن کنڈیشز سے ہم آہنگ ہیں،شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی گی واضح رہے کہ اس قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا تھا کہ پاکستان مشکل ٹیم ہے ،میچ آسان نہیں ہو گا، ہمارے لیے پاکستانی ٹیم باقی تمام ٹیموں کی طرح ہےباقی ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ۔
