سیالکوٹ(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے پیٹرول اور بجلی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ چند افراد کے بند کمرہ فیصلوں نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ۔جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈالر اور پیٹرول کے بعد بجلی اور چینی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔عثمان ڈار نے کہاکہ عوام بجلی کے بل ہاتھوں میں لیے باہر نکل رہے ہیں، چند افراد کے بند کمرہ فیصلوں نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ۔















