اہم خبریں

بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑدیا، سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی

لاہور ( اے بی این نیوز   )بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں چھوڑے جانیوالے سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، عارف والا اور بہاول نگر میں بھکاں پتن پل کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب،منچن آباد، بہاولنگر اور چشتیاں کی دریائی پٹی متاثر،متعدد حفاظتی بند ٹوٹنے سے درجنوں آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا،وہاڑی میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے سینکڑوں رہائشی بستیاں اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں،سیلابی پانی کی وجہ سے کئی گھر گرچکے ،قیمتی سامان پانی میں بہہ گیا ،بورے والا کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافے سے متعدد چھوٹے بند ٹوٹ گئے ، سیلاب سے لودھراں کی متعدد بستیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں