اہم خبریں

مردم شماری سے نشستوں کی تقسیم پرکوئی فرق نہیں پڑے گا،اعظم تارڑ کی وضاحت

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت عام انتخابات شائع کی گئی مردم شماری کے مطابق ہوں گے، اب یہ الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ حلقہ بندیوں کا عمل کتنی جلدی کرتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ آئینی بحرانی کیفیت تھی جسے مشترکہ مفادات کونسل میں دور کر لیا گیا ہے، اب یہ الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ حلقہ بندیوں کا عمل کتنی جلدی کرتا ہے،انہوں نے کہاکہ چار ماہ میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرنا ہوتا ہے، اب یہ الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے کہ وہ کتنی جلدی حلقہ بندیوں کا معاملہ طے کرتا ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ تمام صوبوں کی نشستیں وہی رہیں گی، اس میں کوئی رد و بدل نہیں ہوگا، مردم شماری کے نتائج ایسے ہیں اس سے نشستوں کی تقسیم پر اثر نہیں پڑے گا۔

متعلقہ خبریں