اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بری امام مزار کی ترقی اور بہتر انتظام کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میںمعاونین خصوصی وزیر اعظم طارق باجوہ، طارق محمود پاشا،سابق ایم این اے حنیف عباسی،چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی،اجلاس میں بری امام مزار پر عرس کی تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا،جاری اعلامیہ کے مطابق
عرس کا انعقاد 15 سے 17 اگست کو کیا جائے گا عرس کی تقریبات 16 سال کے وقفے کے بعد ہوں گی اجلاس میں بری امام مزار پر باقاعدگی سے سالانہ عرس کی تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہکیا گیا ہے۔
