اہم خبریں

پیپلزپارٹی کیخلاف گرینڈ الائنس بنے گا، الیکشن طویل عرصے تک ملتوی ، بڑا سرپرائز آسکتا ہے ،منظور وسان کی تہلکہ خیز پیشگوئیاں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور حسین وسان نے نیا خواب دیکھ لیا، سندھ میں پیپلزپارٹی کیخلاف گرینڈ الائنس بنے گا اور عام انتخابات میں تاخیر ہوگی، منظور وسان کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی، میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہ عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آر ہے، منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ عام انتخابات اچھے خاصے وقت کیلئے ملتوی ہوجائیں جس میں الیکشن ڈیلے کروانے میں انٹرنیشنل قوتوں اور قرضہ دینے والوں کا بھی کردار ہوسکتا ہے،ممکن ہے کہ نگران سیٹ اپ تین ماہ سے دو سال تک چلے، پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا الیکشن کے وقت سندھ میں پی پی پی کے خلاف ایم کیو ایم، جی ڈی اے، جے یو آئی کا الائنس بن سکتاہے، منظور وسان نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف الائنس میں مولانافضل الرحمن کا کردار اہم ہوگا، الیکشن قریب آتے ہی کچھ قوتیں چند پارٹیوں کو پیپلزپارٹی کے خلاف میدان میں اتارجائیں گی، منظور وسان کہنا تھا کہ مجھے اچھےدن نظر نہیں آرہے، یہ ہفتہ اور دو ماہ بڑے اہم، بڑی مچھلیوں کا احتساب ہوگا، ہماری خواہش ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں، لیکن ایسا نظر نہیں آرہا، نگران وزیراعظم یا وزراعلیٰ سیاسی نہیں ہونگے، کسی بھی وقت بڑا سرپرائز آسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں