اسلام آ باد (اے بی این نیوز)مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں مشاورت کا پہلا دور مکمل ہو گیا،آج رات کو مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا، دونوں طرف سے بعض ناموں پر غور کیا گیا ،وزیراعظم نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی بعض ناموں پر مشاورت کی ،شہباز شریف نگران وزیراعظم کے نام پر نوازشریف سے بھی رابطے میں ہیں ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا امیدوار اتفاق رائے سے لایا جائے گا ،فی الحال دو جماعتوں کی مشاورت ہوئی، دیگر جماعتوں سے بھی کرینگے۔
