اہم خبریں

مجھ پرقاتلانہ حملے سےمتعلق جے آئی ٹی کی فائنڈنگ سب کے سامنے لاناچاہتاہوں، عمران خان

لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی تک ترقی نہیں ہوسکتی،مجھ پرقاتلانہ حملے سےمتعلق جے آئی ٹی کی فائنڈنگ سب کے سامنے لاناچاہتاہوں،ہمارے ارکان کو بلاکر پیسوں کی آفر کی گئی،سب سے پہلی سازش رجیم چینج کے ذریعے ہوئی،رجیم چینج کے پیچھے ماسٹر مائنڈ کو پتہ نہیں تھا کہ قوم سڑکوں پر نکلےگی،قوم ان کیخلاف کھڑی ہوگئی،سوشل میڈیا کا زمانہ ہے آپ کسی کی آواز کو بند نہیں کر سکتے، نیوز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے الیکشن کا اعلان کیا ،پورا زور لگا کر الیکشن ملتوی کئے گئے،ضمنی الیکشن ہوئے جس میں لوگوں نے رجیم چینج کو مسترد کیا،ہمارے اوپر تشدد کیا گیا، کیسز بنائے گئے،ہمیں راستے سے ہٹانے کے لئے کیا کچھ نہیں کیا گیا؟پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران خواتین اور بچوں پر تشدد کیاگیا،لانگ مارچ سے پہلے پولیس گھروں کی دیواریں پھلانگ کر لوگوں کو اٹھا کر لےگئی، عوام بتا رہے ہیں کہ ہم پی ٹی آئی کیساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ڈنڈوں سے انکو ٹھیک کریں گے،مجھے مارنے کا پلان بنایا گیا، ایک پلان کے بعد دوسرا پلان بنایا گیا، جاویدلطیف نے میر ے خلاف پریس کانفرنس کی،وقار ستی ایک ویڈیو لے کر آتا ہے، یہ بہت بڑا سوال ہے کہ کس نے ویڈیو بنائی،میں نے اسلامو فوبیا کیخلاف ہر فورم پر بات کی،یہ لوگ باہر جا کر خود کو لبرل کہتے تھے، ان کے بیانات موجود ہیں، سرکاری ٹی وی کو حکم دیا گیا کہ چار دن عمران خان کیخلاف مہم چلائے۔

متعلقہ خبریں