فرنچ ٹوسٹ بنانے کیلئے اجزاء
مکھن ۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
ڈبل روٹی کے سلائسز ۔۔۔۔۔ دو سے تین عدد
انڈا ۔۔۔۔۔ ایک عدد
تیل ۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
دودھ ۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
دارچینی پاؤڈر ۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
فرنچ ٹوسٹ بنانے کیلئے کا طریقہ
سب سے پہلے بریڈ سلائسز کو کناروں سے چھا کاٹ لیں اس کے بعد انڈے اور دودھ میں دارچینی پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کر لیں ،
اب تمام سلائس پر ہلکا سا مکھن لگا کر اس میں کچھ دیر ڈپ کریں اور ایک ایک ان کو فرائی کر لیں ، اگر میٹھے فرنچ ٹوسٹ بنانا ہیں تو اس میں انڈے اور دودھ میں تھوڑی چینی ملا لیں ۔ آپ کے مزید دار فرنچ ٹوسٹ تیار ہیں ۔