مکہ مکرمہ ( اے بی این نیوز )حج کے عظیم عبادت کے بڑے مناسک مکمل ہوچکے ہیں۔ حجاج کرام نے وقوف منیٰ، وقوف عرفہ، وقوف مزدلفہ اور رمی جمار سے مناسک ادا کیے اور اس دوران شدید گرمی کا موسم رہا۔سعودی عرب کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ سعودی وزارت صحت کی ٹیموں نے اس دوران ساڑھے 6 ہزار حجاج کرام کی طبیعت گرمی کے باعث خراب اور نڈھال ہونے کے کیسز کو وصول کیا۔سعودی وزارت صحت نے حجاج کرام کو خبردار کیا ہے کہ وہ براہ راست سورج کی روشنی میں نہ آئیں اور زیادہ دیر تک قطاروں میں نہ کھڑے ہوں۔ وزارت نے کہا کہ سر درد، متلی، چکر آنا، کمزوری، چڑچڑاپن، پیاس، ضرورت سے زیادہ پسینہ آنا، جسم کا زیادہ درجہ حرارت اور پیشاب کی پیداوار میں کمی ایسے علامات ہیں جس سے معلوم ہوتا کے متاثرہ شخص ہیٹ سٹروک کا شکار ہو گیا ہے۔حکام کے مطابق گرمی کی صورت میں کافی ٹھنڈا پانی پیئیں، جوتے اور جرابوں سمیت غیر ضروری کپڑے اتار دیں۔















