اسلام آباد(اے بی این نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کا چیئرمین محسن داؤڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔افغان شہریوں کے ویزے جاری کرنے کے طریقہ کار کا معاملہ میٹنگ میں دفتر خارجہ، وزارت داخلہ، نادرا اور ایف آئی اے حکام نے شرکت کی ۔وزارت خارجہ کے حکام کی افغان باشندوں کو پاکستانی ویزہ کے اجراء پر بریفنگ دی گئی ایف آئی اے حکام کی کمیٹی کو بریفنگ ،جنوری 2022 سے جون 2023 تک 8 لاکھ 78 ہزار 788 افغان شہریوں نے پاکستانی ویزوں کے لئے اپلائی کیا۔
