اسلام آباد(اے بی این نیوز ) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائےمتاثرہ ملازمین کا 55 ویں اجلاس زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل منعقد ہوا۔ جس میںزرعی ترقیاتی بینک کے
افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ کے ایس ایل کے ملازمین کو ضم کرنے کیلئے بورڈ میٹنگ میں کیس تیار کیا گیا ہے،ان ملازمین میں سے 3 سو کیش آفیسرز کو ضم کر رہے ہیں اور دیگر ملازمین کو بھی جلد ضم کر دیں گے۔کمیٹی نے 300 پینشرز اور 43 نکالے گئے ملازمین کے بارے میں احکامات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی، تسلیم ریٹائرڈ ملازم نے کمیٹی کو بتایا کہ 2005 میں جو ملازمین ریٹائرڈ ہوئے ان میں سے بھی 16 ملازمین کو مکمل بینیفٹ دیئے گئے جبکہ ہمیں نہیں دیئے گئے۔کمیٹی نے ہدایت کی تین دن کے اندر اندر پینشرز کے مسائل حل کر کے رپورٹ جمع کی جائے،دیگر تمام احکامات پر بھی عملدرآمد رپورٹ دی جائے۔وزارت سمندری امور کے ذیلی ادارہ کے ڈی ایل بی کے افسران سے سن کوٹہ پابندی پر رپورٹ طلب کی،افسران کمیٹی کو مطمئن نہ کر سکے۔کمیٹی نے عملدرآمد نہ کرنے پر افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور سیکرٹری وزارت سمندری امور کو کل ایک بجے عملدرآمد رپورٹ کے ساتھ طلب کر لیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے بورڈ میٹنگ کے ایجنڈے میں ڈال دیا ہے،جلد عملدرآمد ہو جائے گا۔پورٹ قاسم اتھارٹی کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس ٹوٹل 1612 ملازمین ہیں جن میں 58 کنٹریکٹ اور 4 ڈیلی ویجز ملازمین ہیں۔کمیٹی نے حکم دیا کہ 21 دسمبر 2022 کے احکامات کے مطابق کل دن ایک بجے 62 ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔محمد علی ملازم عیسانی کی درخواست پر رپورٹ طلب اور انتظامیہ کو میٹنگ کر کے ایک سال ملازمت پیریڈ کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت۔محمد اقبال نے کمیٹی کو بتایا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی نے 32 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔افسران نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ ملازمین تھے۔کمیٹی نے حکم دیا کہ نئے پروجیکٹ میں ان 32 ملازمین کو ترجیہی بنیادوں پر ایڈجسٹ کیا جائے۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ کمیٹی کی ہدایت پر سیکڈ ملازمین کی پینشن ادا کر دی ہے،کمیٹی نے 128 ملازمین اور شاہ زیب کے بارے احکامات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی۔سن کوٹہ،ویمن کوٹہ،منیارٹی کوٹہ اور سندھ بلوچستان کا کوٹے پر تفصیلی رپورٹ مانگی گئی ہے،اس کی کیا رپورٹ ہے۔کمیٹی نے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کل ایک بجے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل کو طلب کر لیا۔وزارت قومی ورثہ و کلچر ل کے افسران نے رپورٹ دی کہ ہمارے پاس 96 کام کر رہے ہیں جو تمام ریگولر ملازمین ہیں۔29 ڈیلی ویجز ملازمین ہیں جن میں سے 19 کو ریگولر کر رہے ہیں دیگر کی پوسٹیں نہیں ہیں،کمیٹی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیکرٹری قومی ورثہ و کلچرل کے سمن جاری،آئی جی اسلام آباد کو سمن پر عملدرآمد کرانے کا حکم کل دن ایک بجے تک عملدرآمد رپؤرٹ کیساتھ طلب۔پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے افسران نے بتایا کہ ہمارے پاس 54 ڈیلی ویجز پرفارمر ملازمین ہیں ان کو ریگولر نہیں کیا جاتا،محمد طاہر صادق نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیر اعظم پیکج کے تحت بھرتی ہوا اور مجھے نکال دیا گیا میرے ساتھ 17 ملازمین ہیں،کمیٹی نے 17ملازمین کو ایک ہفتہ کے اندر اندر بحال کرنے کا حکم،محمد ارشاد نے کمیٹی کو بتایا کہ مجھے خلاف ضابطہ نکال دیا گیآ ہے،درخواست پر رپورٹ طلب۔احسن ملک نے بتایا کہ ہائیکورٹ نے میرے حق میں فیصلہ دیا،کابینہ ڈویژن نے بورڈ کو کیس بھیجا مجھے بحال نہیں کیا جا رہا،کمیٹی نے ہدایت کی تین دن کے اندر احسن ملک کو بحال کیا جائے۔عدنان حیب کی درخواست پر 3 ملازمین ک رپورٹ طلب،افسران کی طرف سے عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی پر سیکرٹری قومی ورثہ و کلچرل کے سمن آرڈر مؤخر کر دیئے۔وزارت پاور ڈویژن کے
جینکو تھری کے افسران نے بتایا کہ کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے 30 ملازمین کو ریگولر کر دیا ہے۔جینکو ٹو کے 31 ملازمین ڈیلی ویجز ہیں جن کی مدت ملازمت کم ہے جس کی وجہ سے ریگولر نہیں ہو سکے۔مینیجر ایچ آر عبدالولی جمالی کو شوکاز نوٹس جاری اور تین دن کے اندر 31 ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم،عبدالطیف سومرو اور غلام حسین سومرو کی درخواست پر رپورٹ طلب،عبدالولی جمالی کا شوکاز مؤخر کر دیا گیا۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس 1086 کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز غیر مستقل ملازمین ہیں،وزارت نے ریگولر کرنے سے روک دیا ہے۔کمیٹی نے حکم دیا کہ گریڈ ایک سے گریڈ 15 تک کے تمام ملازمین کو ایک ہفتہ کے اندر ریگولر کرنے کا حکم دیا،کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو عدم حاضری پر سمن جاری کئے گئے،عدم حاضری پر صدر نیشنل بینک کے سمن جاری اور کل ایک بجے عملدرآمد رپؤرٹ کے ساتھ طلب،آئی جی اسلام آباد کو سمن پر عملدرآمد کی ہدایت.میٹنگ میں ممبران قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی،ایم کشورزہرہ اور نوید امیر جیوا نے شرکت کی۔
