کراچی ( اے بی این نیوز )بلاولبھٹو نے کہا کہ آج مرتضیٰ وہاب کی جیت کو پیپلزہارٹی کے شہدا کے نام کرتے ہیں ، ہمارے جیالوں نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں ہیں،ہم شہر کی خدمت کریں گے اور اپنی کارکردگی سے مخالفین کو جاواب دینگے،ہم سے الیکشن چھینے جاتے ہیں، آج جب سہالت کاروں کاور ختم ہوا تو پیپلز ارٹی جیت گئی ہے ،وہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
آج سے کام شروع ہو گا آپ جو منتخب ہو ئے ہیں آپ نے عوامی مسائی حل کئے ہیں ، کراچی بڑا شہر ہے ملک کو وہ مسائل سے نکال سکتا ہے، ہم نے ہمیشہ سیای جدو جہد جاری رکھیں گے، ہم سب نے مل کر اس شہر کے مسائک حل کرنے ہیں، کراچی کے مسائل وفاق سے جڑے ہو ئے ہیں ،کراچی میں اتنی پوٹینشلہے، خود فنڈز بھی پیدا کرتے ہیں، جب پراپرٹی ٹیکس ہمارے پاس ہو تا تھا تو مسائل حل ہو تے تھے، سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بہت اچھی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میںجماعت اسلامی سے کہوں گا کہ وہ سیاسی جما عتوں کے ساتھ مل کر کام کریں ،جماعت اسلامی زمان پارک گئے اور ان سے مل کر کرا چی پر قبضہ کرنا چاپتے تھے لیکن عوام نے ان کو ناکام بنایا،انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جو مسائل اٹھائے گئے تھے تو میں کہتا ہوں کہ ہم سب کا کراچی،ہمیں تقسیم کرے والے ناکام ہو ئے ،انہوں نے کہا کہ ہماری سیلاب کے حوالے سے جو شکایات ہیں ان کو دور کیا جائے گا، سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے، اور سیلاب متاثرین کے لئے بجٹ بھی مختص کرا ئیں گے انہوں نے کہا تنظیم سازی کا کوئی خاصپروگرام نہیں ہے، جو ایک گیپ آیا امید رکھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جاتی ہے تو ہم بہتر پرفارم کریں گے، انہوں نے کہا کہ یونان کا بہت افسوس ناک واقعہ ہے غیر قانونی امیگریشن کو روکنا ہوگا، اس حوالے سے حکومت کام کر رہی ہے کہ جو بھی غیر قانونی انسانی سمگلنگ میں میں ملوث ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ن لیگ کے ساتھ کوئی سیاسی اختلافات نہیں ہیں، پیپلز پارٹی نے اس ملک میں رہ کر سیاست کرنی ہے، ہم سیاسی مخالفت ضرور کریں گے لیکن کوئی ذاتی مخالفت نہیں کریں گے،ہمارا بہت اچھا ورکنگ ریلیشن شپ ہے، البتہ عوامی مسائل اٹھاتے رہیں گے،پالیسی پر اختلافات ہو سکتے ہیں ،انہوںنے کہا کہ مردم شماری ہیں غیرمتنازع ہونی چاہیئے،گزشتہ مردم شماری پر ہمیں اعتراضات رہے جو آج بھی قائم ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پانی کے لئے آواز اٹھائی اور اٹھاتے رہیں گے،اگر ہمیں درست فارمولے کے تحت پانی نہیں دیتے تو ہم اس حوالے سے آوازاٹھائیںگے، ا ہم ایکسٹرا پمپنگ اسٹیشنز پر کام کر رہے ہیں۔ کے فور کے مسئلہ کا نہیںمعلوم کہ اس کا کاکیا مستقبل ہو گا۔















