اسلام آباد(اے بی این نیوز) حکومتی اتحاد کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات سامنے آگئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور دونوں جماعتوں کے وزرا اور ماہرین اجلاس میں شریک ہوں گے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری میں تمام اتحادیوں کو شامل کیا گیا تھا، حکومت کی کوشش ہے کہ ہر فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں کوشش کر رہے ہیں کہ تمام فیصلے اتفاق سےکیے جائیں، وزیر اعظم نے ہمیشہ اپنے اتحادیوں کو ہر فیصلے میں شریک کیا، بجٹ کی تیاری میں بھی تمام اتحادیوں کو شامل کیاگیا تھا۔
