اہم خبریں

راولپنڈی میں خسرے سے بچاو کے لیے 6 روزہ ویکسین مہم شروع کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(اے بی این نیوز)محکمہ صحت کا ضلع راولپنڈی میں خسرے سے بچاو کے لیے 6 روزہ ویکسین مہم شروع کرنے کا فیصلہ،ویکسین مہم 42 یونین کونسلز میں 19 جون سے 24 جون تک جاری رہے گی،مہم راولپنڈی سٹی کی 19، کینٹ کی 8، ٹیکسلا کی 5 اور رورل کی 10 یونین کونسلز میں جاری رہے گی،6 روزہ مہم میں 9 ماہ سے 59 ماہ کے بچوں کو خسرے سے بچاو کی ویکسین لگائی جائے گی،6 روزہ مہم کے دوران راولپنڈی سے 2 لاکھ 62 ہزار 363 بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی، مہم کے دوران 52 یونین کونسل سپروائزر اور 354 ورکرز ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،354 ٹیم اسسٹنٹ اور سوشل موبلائزر بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں