راولپنڈی(نیوزڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ کے ذریعے آنے والی حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھا دی گئ ہیں۔
آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہاکہ شہبازشریف کی آئی ایم ایف کے ہیڈ سے ایک گھنٹہ بات کا نتیجہ صفر نکلا۔شیخ رشید نے کہا کہ لوٹنے اور پھوٹنے والے بھی سیاسی کفن پہننے کیلئے تیار رہیں، پی ڈی ایم اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن میں کسی نے جھرلو پھیرا تو عوام مرلو پھیر دیں گے، 14 کھرب کا بجٹ 7 کھرب کا خسارہ کہاں سے پورا ہوگا؟
