اہم خبریں

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں ، اسد عمر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں ۔آج پی ٹی آئی کے رہنما ء اسد عمر کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ہوئی ۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما پیش ہوئے ۔اسدعمر کے وکیل نے کہا کہ چاہتا ہوں آج ہی دلائل مکمل کردوں،لیکن ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے ایسوسی ایٹ پراسیکیوٹر کے نہ ہونے کی وجہ سے 10 جون تک ملتوی کردی ۔ عدالت حاضری کے بعد پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے میرا کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں ،روز عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں مجھ پر صرف یہی دباؤ ہے ،ابھی جیل سے آئے ہفتہ نہیں ہوا اور 8 بارعدالت میں پیش ہو چکا ہوں۔

متعلقہ خبریں