اہم خبریں

سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ تبادلہ ،2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ تبادلہ ،2 دہشت گرد ہلاک اور 2 جوان شہید ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فائرنگ تبادلے کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ،دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ ،گولہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔ شہید ہونے والے جوانوں میں خوشاب کے 38 سالہ نائیک ظہیر عباس اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 22 سالہ لانس نائیک معراج الدین شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں