اہم خبریں

پر ویز الہیٰ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی

لاہور (    اے بی این نیوز)پر ویز الہیٰ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہو ئے 14وزہ جو ڈہشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے، واضح رہے کہ چودھری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کے حوالے سے عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعاپرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا،جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے کیس کی سماعت کی،قبل ازیں چوہدری پرویز الہٰی کو مجسٹریٹ لاہور کی عدالت میں پیشکیاگیا،اینٹی کرپشن نے جعلی بھرتیوں کے کیس میں تیسری بار گرفتار کیاتھا،گوجرانولہ کی عدالت نے 2مقدمات میں پرویز الہٰی کو عدم ثبوت پر بری کردیاتھا،ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں بھرتی کیلئے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں،انکوائری میں بھر تیاں جعلی ثابت ہوئیں،، کرپشن کے واضح ثبوت موجود ہیں، جعلی بھرتی کیس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بھی گرفتار،پرویز الہٰی کہتے ہیں چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑا ہوں،پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہا۔

متعلقہ خبریں