Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پیپلزپارٹی خواتین کو ہر شعبے میں مضبوط بنانے کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی ہے، فریال تالپور

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء فریال تالپورنے کہا کہ پیپلزپارٹی خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے وفد کی چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے خصوصی ملاقات کی جس میں فریا تالپور نے حکومت سندھ کو درپیش منشیات فروشی، جرائم اور دہشتگردی کے چیلنجز کے حوالے سے گفتگو کی ۔ اس موقع پر فریال تالپور نے انسانی حقوق کےفروغ کیلئے یو این او ڈی سی کے صنفی جوابدہ پروگرام کی تعریف کی اور کہا کہ سندھ حکومت بحالی مراکز میں منشیات کے خاتمے کیلئے موثر پروگرام چلائے جارہے ہیں،پیپلزپارٹی خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی ہے۔