اہم خبریں

پی ڈی ایم حکومت نے گھر کی توڑ پھوڑ کے بعد میرا کاروباری آفس بھی سیل کردیا،علی نواز اعوان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میرے گھر پرتوڑ پھوڑ کے بعد اب میرے کاروباری دفتر کو بھی سیل کر دیا گیا، علی نواز اعوا نے کہا کہ بے شک عزت وذلت، زندگی موت اور رزق اللہ کے ہاتھ میںہے،رزق کے چھن جانے اور موت کے خوف سے اپنے ضمیر کاسودا ہرگز نہیں کروں گا،انشاءاللہ جب تک ہمت ہے اس فسطائیت کا مقابلہ کرتا رہوں گا۔

متعلقہ خبریں