اسلام آباد ( اے بی این نیوز )خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار۔سیشن کورٹ اسلام آباد نے قابل ضمانت وارنٹ کی قانونی طریقہ کار سے تعمیل کروانے کا حکم دیتے ہوئے عمران خان کو 8جون کو پیش ہونے کا حکم دے دیا،،،خاتون جج دھمکی کیس میں آج عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔















