اہم خبریں

کابینہ میں دو بار تحریک انصاف پر پابندی کی بات کی گئی، میں نے اس معاملے کی مخالفت کی، بلاول

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وفاقی حکومت کے پاس اختیار تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کابینہ میں دو بار تحریک انصاف پر پابندی کی بات کی گئی، میں نے اس معاملے کی مخالفت کی، ہم نے کہا کہ یہ روایت نہ ڈالیں، ہم تو جمہوری لوگ ہیں، ہمارے پاس اب درمیانی راستہ نکالنے کے لیے کوئی جگہ نہیں بچی، عمران خان نے تمام حدیں پار کردی ہیں، فارن فنڈنگ کیس ہمارے پاس ایک ثبوت تھا جو اکبر ایس بابر ایک کیس لایا تھا، سیاسی جماعتیں پارلیمان میں ہوتی ہیں،سیاسی جماعتیں پتھر، لاٹھی یا بندوق ریاست کے خلاف نہیں اٹھاتی۔

متعلقہ خبریں