لاہور (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کی سابق ایم این اے عائشہ گلا لئی نے مسلم لیگ (ق) پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔عائشہ گلا لئی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ق) جو بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کی پارٹی ہے، اس میں شمولیت اختیار کر رہی ہوں۔ انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز قرآن کریم کی آیت ’’تم امتوں میں سے بہترین امت پیدا کئے گئے ہو جو نیکی کا حکم دیتی ہے اور برائی کے کاموں سے روکتی ہے‘‘ سے کیا، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں یوم تکریم شہدا منایا جا رہا ہے، میں پاکستان کے بہادر بیٹوں جنہوں نے پاک سر زمین کیلئے جانوں کی قربانیاں پیش کیں، ان کے بیوی، بچوں، ماوں اور بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔















