اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نومئی کو آتشزدگی کابہانہ بناکرریاست پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ، زبردستی طلاقیں اور پی ٹی آئی کے اراکین کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم کو معلوم ہونا چاہیے پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ ہماری جمہوریت یعنی ہماری آزادی کو ختم کیاجارہاہے ، ہمیں غلام بنانے کی یہ کوشش ناکام ہو جائے گی کیونکہ ہمارے پاس سیاسی طور پر باشعور نوجوان آبادی ہے جو میڈیا کے مسخر ہونے کے باوجود سوشل میڈیا سے اپنی معلومات حاصل کرتی ہے۔















