اہم خبریں

عمران خان ،بشریٰ بی بی سمیت 80سے زائد راہنماوںکے نام نو فلائی فہرست میں شامل

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت 80 سے زائد پی ٹی آئی رہنما بیرون ملک اڑان نہیں بھرسکیں گے۔ سب کے نام نو فلائے لسٹ میں جو شامل کردیئے گئے ہیں۔جن پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام نو فلائے لسٹ میں ڈالے گئے ان میں مراد سعید ، ملیکہ بخاری، فواد چودھری ، حماد اظہر ،قاسم سوری،اسد قیصر، یاسمین راشد اور میاں اسلم سمیت دیگر شامل ہیں۔تمام رہنماؤں کے نام نو گلائے لسٹ میں ڈالنے کی سفارش وزارت داخلہ کو پولیس، نیب اور محکمہ اینٹی کرپشن نے کی تھی ۔

متعلقہ خبریں