اسلام آباد(اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین نے چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد نہ کئےجانےپر برہمی کا اظہار کیا ہے اورچیئرمین سی ڈی اے کو شوکاز نوٹس جاری کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ میٹنگ میں انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا چیئرمین قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے سی ڈی اے کے ملازمین کے مسائل کا جائزہ لیا گیا، حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ430 وزیراعظم پیکج والے ملازمین کو مستقل کرنےکیلئے کام شروع کیا ہوا،ملازمین کا ریکارڈ مرتب کر رہے ہیں اور اسی ماہ تمام ریگولر کر دیئے جائیں گے،136 سی ڈی اے ہسپتال والے ملازمین کا کیس عدالت میں ہے،ان 136 ملازمین کے خلاف ریگولر ملازمین کورٹ گئےہیں جس پر حکم امتناع ہے، کمیٹی نے ہدایت کی کہ 136ملازمین کو ریگولر کیا جائے،کمیٹی نے ایف آئی اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار بھی کیا، چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کی ڈیلی ویجر ملازمین کتنے ہیں، جس پر ایف آئی اے حکام نے جواب دیا کہ ہمارے پاس ڈیلی ویجر کوئی نہیں، قادر خان مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم کا کراچی میں ایک دفتر ہے، اسلام آباد آفس میں آن لائن شکایت کی کوئی جواب نہیں آیا،آپ کی طرف سے زیرو ریزلٹ ہے،کمیٹی نے ایف آئی اے کے 137 کنٹریکٹ ملازمین سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔















