ملتان(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت سمجھتا ہی نہیں لیکن اس پر پابندی کے حق میں نہیں۔ پیپلز پارٹی سے زیادہ اختلاف نہ رکھنے والوں کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ قیادت کرے گی۔9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے پر الیکشن کرائیں گے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نظریات مضبوط نہ ہوں تو سیاسی پارٹی مضبوط نہیں رہ سکتی، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا موازنہ نہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے زیادہ اختلاف نہ رکھنے والوں کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ قیادت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دفاعی تنصیبات، جی ایچ کیو، فوج کی اہم عمارتوں پر حملہ ملک پر حملہ ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے پر الیکشن کرائیں گے۔















