اہم خبریں

9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے، گورنر سندھ

لاہور(نیوزڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ 9 مئی واقعات کے لئے شرپسند عناصر کو بیرونی ایجنڈے پر عمل کرنے کی ترغیب دی گئی۔کامران ٹیسوری نے لاہور میں جناح ہاؤس کا دورہ کیا، اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کسی نے انجانے میں یہ کام کیا، شرپسند عناصرکوبیرونی ایجنڈےپرعمل کرنے کی ترغیب دی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس جلاؤ گھیراؤ میں وہی آگ اور غصہ ہے جو دشمن ملک کا ہے، 9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی کے ذریعے کیے گئے، قوم جناح ہاؤس پر ہونے والے حملےکو کبھی بھول نہیں سکے گی۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا، شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہماری سرحدیں محفوظ اور ہم سکون سے سوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں