مظفرآباد(نیوزڈیسک)آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خارجہ و چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اپوزیشن لیڈر کے طور پر چوہدری لطیف اکبر کے خطاب پر تعجب کا اظہار، بلاول بھٹو نے پوچھاکہ ابھی تک ہماری پارٹی کے ہی اپوزیشن لیڈر ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس کا حق بنتا ہے اسی کو اپوزیشن لیڈر منتخب کیاجائے۔اور جمہوری روایات کی پاسداری کی جائے۔ بلاول کے استفسار پر اسمبلی کی گیلریوں میں قہقہے گونج اٹھے۔حکومتی اتحاد میں شامل پی پی کی قیادت کو پارٹی کے شریک چیئرمین کے ردعمل پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اس وقت حکومت کا حصہ ہے اور پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اور ن لیگ کے ممبران کیساتھ ملکر قائد ایوان کا انتخاب کیا تھا۔ وزیراعظم بنے ایک ماہ ہو گیا لیکن چوہدری لطیف اکبر نے ابھی تک قائد ایوان کا عہدہ نہیں چھوڑا ہے۔