اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد سے بھی پہلی حج پرواز 387 حاجیوں کو لے کر مدینہ پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پہلی حج پرواز پی کے 743 میں 387 عازمین حج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ پہنچی،روانگی سے قبل خصوصی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں وزیر نارکوٹکس کنٹرول ،وزیر مذہبی امور، سعودی سفیر اور سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی ۔















