اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کڑھی پکوڑا کا نام سنتے ہی، نانی امی کے کھانوں کی یاد آجاتی ہے ، ہمارے گھر میں جب بھی کڑھی پکانے کا ارادہ ہوتا تو کڑھی کے لیے تتیار پکوڑوں پر والدہ کا خاص پہرہ ہوتا تھا تک بچے ایسی ہی پکوڑے نہ کھا جائے اور کڑھی کے کچھ رہ ہی نہ ، یہ تو اپنی یادیں ہیں آپ بھی زور ٹرائی کی جیئے گا۔
کڑھی پکوڑا بنانے کے لیے اجزاء
آئل ۔۔۔ ایک کپ
پیاز فرائی کریں۔۔۔3 عدد
لہسن ادرک کا پیسٹ۔۔۔ حسب ضرورت
ہری مرچ ، ٹماٹر حسب ضرورت
ہلدی ۔۔۔ادھاکھانے کما چمچ
سوکھا دھنیا۔۔۔1 کھانے کا چمچ
نمک۔۔۔ حسب ضرورت
دہی۔۔۔ ایک کلو
بیسن۔۔۔۔8کھانے چمچ
آلو۔۔۔۔3 عدد
کڑھی پکوڑا بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے لہسن ،پیاز ،ٹماٹر باریک کاٹ لیں پھر اس میں نمک، لال مرچ، ہلدی ، سوکھا دھنیا ڈایں اس اچھی طرح بھون لیں ،پھر1کلو دہی اچھی طرح پھینٹ لیں اس میں بیسن ڈال کر اس کو اچھی طرح ہلائیں تا کہ صحیح طرح مکس ہو جائے ، اور بیسن کی گٹھلیاں نہ بنیں جب مصالحہ بھن جائے تو دہی میں مکس کیا ہوا بیسن اس میں شامل کریں ،اس کو اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس کو درمیانی آنچ پر پکنے دیں ،اُس وقت تک جب کڑھی گاڑھی نہ ہو جائے جب کڑھی پوری طرح گاڑھی ہو جائے تو اب باری آآتی ہے پکوڑوں کی ۔
پکوڑے بنانے کے لئے پیاز اور آلو باریک کاٹ لیں ،اس میں ہری مرچ، پالک، ہرا دھنیا ڈالیں ،تھوڑا سا زیرہ بھی اس میں شامل کر لیں ثابت دھنیا توے پر ہلکا سا بھون لیں ، نمک، لال مرچ اور تھوڑی سی ہلدی ڈالیں ،بیسن اور حسب ضرورت پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ،اب پکوڑے فرائی کر لیں ،پکوڑے تیار ہونے کے بعد ان کو کڑھی میں شامل کر کے موٹی لال مرچ کا تڑکا لگا لیں لیں آپ کی مزیدار کڑھی تیار ہے ۔
