اہم خبریں

امپورٹڈ حکومت ایسا نظام چاہتی ہے جس میں جمہوریت ہو مگر کوئی الیکشن نہ ہوں ، اسد عمر ،الیکشن کمیشن ن لیگ کا ذیلی ادارہ ہے،علی اعوان کی تنقید

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ایسا نظام بنانے کی کوشش کر رہی ہے جس میں جمہوریت ہو مگر کوئی الیکشن نہ ہوں۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے وڈیو بیان میں الیکشن کمیشن کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا،یہ امپورٹڈ حکومت ایسا نظام بنانے کی کوشش کر رہی ہے جس میں جمہوریت ہو مگر کوئی الیکشن نہ ہو، یہ حکومت جمہوریت کا جنازہ نکال رہی ہے۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماءعلی اعوان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ نے رانا ثناء اللہ کے ایما پر ہائی کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک سے اڑا دیا، الیکشن کمیشن ن لیگ کا ذیلی ادارہ ہے،اس طرح عوام کو ان کے حق سے محروم کرکے ملک نہیں چل سکتا ہم اس کھلی غنڈہ گردی ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں