اہم خبریں

رات گئے کپتان کی طبیعت ناساز ہوگئی،شوکت خانم اسپتال منتقل

لاہور (نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک عمران خان کی طبیعت ناساز ہوئی،معدے میں سخت تکلیف کے باعث شوکت خاتم اسپتال منتقل کردیا گیا ،4 گھنٹے تک اسپتال میں رہنے کے بعد گھر زمان پارک پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طبیعت ناساز ہونے پر سخت سیکیورٹی حصار میں شوکت خانم اسپتال میں منتقل کیا گیا ، جہاں تقریباً 4 گھنٹے ان کا طبی معائنہ جاری رہا،ذرائع کے مطابق عمران خان کو کل دوپہر ے معدے میں سخت تکلیف کی شکایت تھی۔ طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد عمران خان واپس اپنی گھر زمان پارک آگئے ۔

متعلقہ خبریں