اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آلو ایک ایسی سبزی ہے جسے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔اگر اسے سبزیوں کا بادشاہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ یہ واحد سبزی ہے جسے لوگ طرح طرح سے بنا کر کھانا پسند کرتے ہیں۔اس کی چپس تو بچوں میں بہت مقبول ہے۔کوئی اسے اُبال کر کھاتا ہے تو کوئی اس کا بھرتا بنا کر کھاتا ہے۔یہ منفرد سبزی ہے جسے ہر طرح کے کھانوں کے ساتھ پکا سکتے ہیں جیسے آلو گوبھی،آلو پالک،آلو گوشت،آلو انڈہ ،آلو کا پلاؤ وغیرہ۔آج ہم آپ کے لیے آلو کے مزیدار ڈونٹس کی ریسپی لائے ہیں جو آپ کو یقیناً پسند آئے گی۔ آلو کے ڈونٹس بنانے کے لیے کون کون سے اجزا درکار ہیں اور ڈونٹس کو کس طرح بنایا جائے آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔آلو کے ڈونٹس بنانے کے لیے آپ نے جو اجزا لینے ہیں ان میںآلو،آدھا کلو(اُبلے ہوئے)،بریڈ کرمبز،کپ،کارن فلور،3کھانے کے چمچ،زیرہ،پسا ہواڈیڑھ چائے کا چمچ(زیرہ کو بھون لیں)،چکن پاؤڈر ،1کھانے کا چمچ،آم چور پاؤڈر،چائے کا چمچ،لال مرچ پاؤڈر،آدھا کھانے کا چمچ،لہسن پاؤڈر،آدھا کھانے کا چمچ،کالی مرچ پاؤڈر،1چائے کا چمچ،
نمک ،1چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ،انڈہ ،عدد،پیاز،1عدد (باریک اور چوکور کٹے ہوئے)،تازہ سبز دھنیا،2سے3کھانے کے چمچ(باریک کَٹا پوا) اب پیسٹ بنانے کے لیے جو اجزا درکار ہوں گے ان میںمیدہ،کھانے کے چمچ،خشک پارسلے،آدھا کھانے کا چمچ،پیپریکا پاؤڈر یا لال مرچ پاؤڈر,1کھانے کا چمچ،نمک،ایک چوتھائی چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ،پانی،کھانے کے چمچ یا حسب ضرورت،
انڈے،عدد(پھینٹے ہوئے)،بریڈ کرمبز،کپ یا حسب ضرورت،تیل،تلنے کے لیے لے لیں،اب ہم ااپ کو بنانے کا طریقہ بتائیں گے ،اُبلے ہوئے آلوؤں کو ڈال کر میش کر لیں۔ اب ان میش کیے ہوئے آلوؤں میں بریڈ کرمبز، کارن فلور، زیرہ، چکن پاؤڈر، آم چور پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، لہسن پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، نمک، انڈہ، پیاز اور سبز دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں،میش کیے ہوئے آلوؤں میں سب مصالحہ جات مکس کر لینے کے بعد اس کو ڈھک دیں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔اپنے ہاتھوں پر ہلکا سا تیل لگائیں۔اب آلوؤں کا اتنا تیار شدہ مصالحہ لیں جس سائز کا آپ نے ڈونٹ بنانا ہے۔
آلو کے مصالحے کی شکل پہلے کباب کی طرح بنا لیں۔پھر اس کےدرمیان سے کسی گول چیز کی مدد سے چھوٹا سا سوراخ کر لیں۔انگوٹھوں کی مدد سے سوراخ کی شکل برابر کر لیں۔پیسٹ بنانے کا طریقہ
1۔ایک پیالے میں میدہ ڈالیں۔اب اس میں خشک پارسلے،پیپریکا پاؤڈر اور نمک ڈالیں۔میدہ میں تھوڑا تھوڑاپانی شامل کریں،اچھی طرح مکس کریں اور پیسٹ بنالیں۔پیسٹ میں پھینٹے ہوئے انڈے ڈالیں اور مکس کر لیں۔آلو کے ڈونٹس تلنے کا طریقہ اس طرح ہے۔ڈونٹس کو پہلے تیار شدہ پیسٹ میں ڈالیں،پھر دونوں طرف بریڈ کرمبز لگائیں اور فرائی کرلیں۔ڈونٹس کا رنگ جب تک گولڈن براؤن نہ ہو جائے تب تک ان کو ہلکی آنچ پر پکاتے رہیں۔ڈونٹس کا رنگ ہلکا براؤن ہو جانے کے بعد ان کو تیل سے نکال لیں۔4۔آپ کے مزیدار ڈونٹس تیار ہیں ڈونٹس فرائی کر لینے کے بعد ان پر چیز سوس ڈال دیں۔
