لاہور(نیوز ڈیسک) ترجمان حکومتِ پنجاب اور رہنما ءپاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے قانون کو مذاق بنا دیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ حکم کے باوجود ا الیکشن کمیشن کا عملہ غائب ،ایسے عوام کا عدالتی نظام سے اعتبار اُٹھ جائیگا۔ہفتے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان حکومتِ پنجاب اور رہنما ءپاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قانون کو مذاق بنا دیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کا عملہ غائب ہے، جمہوریت کا راگ الاپنے والے سب سے بڑے آمر ثابت ہوئے ہیں۔
موجودہ حکمرانوں نے قانون کو مذاق بنا دیا ہے. اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمشن کا عملہ غائب ہے.
جمہوریت کا راگ الاپنے والے سب سے بڑے آمر ثابت ہوئے ہیں. عدالتی حکم کی یوں خلاف ورزی پر عوام کا عدالتی نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا.— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 31, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کی یوں خلاف ورزی پر عوام کا عدالتی نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا۔















