اسلام آباد (اے بی این نیوز ) آج آپ کو ہم دہی بڑے بنانے کے حوالے سے بتائیں گے۔ آپ• مونگ کی دال اور ماش کی دال کا آٹا لیں اوراس میں نمک، اجوائن، کالی مرچ، میٹھا سودا اور تھوڑی سی پسی ہوئی لال مرچ ملائیں اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ کڑاہی میں آئل گرم کریں اور چمچ کی مدد سے تھوڑا تھوڑا مرکب اس میں ڈالیں اور پھلکیاں فرائی کرلیں۔ • ایک پیالے میں نیم گرم پانی ڈالیں اور اس میں یہ پھلکیاں ڈال کر کچھ دیر چھوڑ دیں۔ اور اس کے بعد انگلیوں کی مدد سے زور لگا کر پانی نچوڑ لیں۔ • دوسرے پیالے میں دہی، لال مرچ پاؤڈر، چاٹ مصالحہ، چینی، نمک اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میں یہ پھلکیاں ڈال دیں اور پاپڑی ڈال کر سرمہمانوں کے سامنے پیش کریں ۔
