اہم خبریں

آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ،کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیا ں کردی گئیں

دبئی(نیوز ڈیسک) آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ،کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیا ں کردی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا دبئی میں ہونے والے اجلاس میں کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں، نئے قوانین کے مطابق ریویو کے دوران امپائر کا سافٹ سگنل ختم کر دیا گیا ،اس قانون کا اطلاق یکم جون سے آئر لینڈ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے ہوگا ۔ اب ٹی وی امپائر دوران ریویو سافٹ سگنل نہیں دے گا ، آن فیلڈ امپائر پہلے ٹی وی امپائر کیساتھ مشاورت کرے گا۔ مزید کی گئی تبدیلوں کے مطابق ہائی رسک انجری پوزیشن والے کھلاڑی ہیلمٹ ضرور پہنیں گے ،فاسٹ بولرز کا سامنا کرتے وقت کھلاڑی کا ہیلمٹ لازمی ،وکٹ کیپر اور اسٹمپس کے قریب کھڑے ہوئے کھلاڑی بھی ہیلمٹ پہنیں گے ۔فری ہٹ کے دوران اسٹمپ کو لگ کربننے والا رن باقاعد رن شمار ہوگا۔

متعلقہ خبریں