اہم خبریں

حکومت خوف میں مبتلا،صارفین تاحال ٹیوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا تک رسائی سے محروم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے 9 مئی سے پاکستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ بند، ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب کو بلاک کر رکھا ہے ۔موبائل ڈیٹا سروسز کو جمعہ کی رات گئے بحال کر دیا تھا لیکن ایک دن بعد پھر دوبارہ اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی ختم کردی۔ ، وزارت داخلہ نے تاحال سوشل میڈیاپلیٹ فارمز تک رسائی کی اجازت نہیں دی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور پرتشدد مظاہروں کے بعد حکومت نے 9 مئی کو موبائل انٹرنیٹ کو بند اور ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب کو بلاک کر دیا تھا ۔مختلف حلقوں کی جانب سے شدید دباؤ کے بعد وزارت داخلہ نےپی ٹی اے کو پابندیاں ہٹانے کا حکم دیا تھا تاہم موبائل انٹرنیٹ سروسز گزشتہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دوبارہ بحال کردی تاہم ٹوئٹر اور سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹس تک رسائی تاحال ممکن نہ بن سکیں۔پی ٹی اے کے مطابق ٹوئٹر پر سے پابندی بھی تاحال نہیں ہٹائی جا سکی، حکومت کو خدشہ ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا اپوزیشن کی طرف سے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں