اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ،ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ، پاکستانی روپیہ مسلسل تنزلی کا شکار ،انٹر بینک میں ڈالر 78 پیسے مزید مہنگا ، 291 روپے کا ہو گیا ۔ گزشتہ روز کاروبار ی دن کے اختتام پر ڈالر 5 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر 290 روپے 22 پیسے کا ہو گیا تھا ۔
