راولپنڈی (اے بی این نیوز) عمران خان کوختم کرنےاورآئےروزجیل ڈالنے کی خواہش ان کےگلے پڑگئی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ نہ نواز شریف لندن میں باہر نکل سکتا ہے نہ کوئی وزیر عوام میں شکل دیکھاسکتا ہے،عدالتوں کے وقار کو پامال کیا جا رہا ہے، چاہے سپریم کورٹ ہو ہائی کورٹ ہو سب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، عدالت کو عافیت اور محفوظ جگہ سمجھی جاتی تھی مگر آج اس کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پامال کر دیا گیا، ججز کو چوکوں میں پھانسی دینے کی بات کی جارہی ہے۔