اہم خبریں

اب قلفہ آئس کریم گھر میں بنائیں ،آسان ترکیب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)
قلفہ آئس کریم بنانے کے اجزاء
تازہ دودھ۔۔۔1 لیٹر(اگر زیادہ آئس کریم بنانی ہے تو آپ مقدار بڑھا سکتے ہیں)
چھوٹی الائچیاں۔۔۔4 عدد
وینیلا ایسنس۔۔۔5قطرے
چینی۔۔۔6 کھانے کے چمچے
پستہ،بادام باریک کٹے ہوئے۔۔۔7 عدد
ایواپوریٹڈ ملک ۔۔۔ 1 پیالی
کنڈینسڈ ملک۔۔۔1 پیالی
کریم اچھی طرح مکس کی ہوئی۔۔۔1 پیالی
قلفہ آئس کریم بنانے کی ترکیب
سب سے پہلے ایک دیگچی میں دودھ چینی اور الائچیاں ڈال کر اس کو اچھی طرح پکائیں تقریباآدھا گھنٹہ پھر اس کے ٹھنڈا ہونے پر اس میں اس میں وینیلا ایسنس ملائیں ایک پیالے میں ایوا پوریٹڈ ملک کنڈینسڈ ملک، کریم اور دودھ کو الیکٹرک بیٹر سے اچھی طرح پھینٹ کر یکجان کرلیں پھر اس میں بادام اور پستے باریک کاٹ کر ملا دیں لیں جی آپ کا آمیزہ تیار ہےاب اس کو ٹھنڈا ہونے کے لیے فریزر میں رکھیں خوب ٹھنڈا ہونے پر انجوائے کریں۔

متعلقہ خبریں