اہم خبریں

پی ڈی ایم اتحاد چیف جسٹس عمرعطابندیا ل کی موجودگی میں عام انتخابات نہیں چاہتا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ڈی ایم حکمران اتحاد جلد الیکشن کیلئے تیار ہے لیکن 16؍ ستمبر سے پہلے نہیں ستمبر کے بعد الیکشن کیلئے کسی بھی تاریخ کیلئے تیار ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ تاریخ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم حکومت 13؍ اگست سے آگے نہیں جائے گی۔ قومی اسمبلی13؍ اگست تک اپنی مدت مکمل کر لے گی۔ 13؍ اگست سے آگے جانے سے حکمران اتحاد کو سیاسی طور پر نقصان دہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی الیکشن تاریخ پر مذاکرات جاری رکھتے ہیں تب بھی قومی اسمبلی کی تحلیل جولائی میں ہی ممکن ہوگی مگر جون میں اسمبلی تحلیل کا کوئی فیصلہ ممکن نہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت بجٹ معاملے پرکسی قسم کے سمجھوتے کیلئے تیار نہیں، شہباز حکومت چاہتی ہے کہ وہی بجٹ پیش کرے اور اسے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ شرائط کے مطابق منظور بھی کروائے۔ بجٹ نگراں حکومت کیلئے نہیں چھوڑا جا سکتا ، عبوری حکومت آئی ایم ایف کیساتھ معاملہ سازی نہیں کر پائے گی ،ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے پی ڈی ایم حکومت ہی بجت پیش کرنا چاہتی ہے۔حکومتی زرائع نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبول بجٹ پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں