اہم خبریں

چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی، کپتان کی عوام سے حکمرانوں کیخلاف احتجاج کی اپیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے اپیل کی کہ وہ سپریم کورٹ کیساتھ اظہار ہمدردی کیلئے اور امپورٹڈ حکمرانوں کیخلاف گھر وں سے باہر نکلیں تاکہ امپورٹڈ حکمران ، ہینڈلرز کو پیغام دیاجائے کہ آئین کی خلاف ورزی اور 14مئی کو پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کسی صورت ناقابل برداشت ہے اسے عوام کسی صورت قبول نہیں کرے گی ۔ پوری قوم کو مافیا کے خلاف لڑنے کیلئے متحد ہوجائے، پاکستان تاریخ کے حساس ترین موڑ میں داخل ہوچکا ہےعوامی حقوق کیلئے ہر ممکن حد تک جائیں گے ۔ تحریک انصاف آج شام راولپنڈی، اسلام آباد ، لاہور،اور پشاور میں سپریم کورٹ، چیف جسٹس ،آئین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بیک وقت ریلیاں نکالے گی۔سابق وزیراعظم عمران خان لاہور زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کی قیادت کریں گے، انہوں نے اپیل کی کہ ملک بھر کے لوگ آج شام ساڑھے 5 بجے گھروں سے نکلیں حکمرانوں اور ان کے ہینڈلرز کو بتادیں کہ شہریوں کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دینگے

متعلقہ خبریں