اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لیموں کی سکنجبین تو سب نے ہی پی ہو گئی لیکن یہ لیموں ساری گرمیاں دستیاب نہیں ہوتا آج ہم آپ کو لیموں پانی بنانا سکھائیں جسے آپ 2 مہینوں تک استعمال کرسکیں گے،لیموں کا شربت پیاس کی شدت میں کمی لاتا ہے اور بے چینی کا خاتمہ کرتا ہے شدید گرم موسم میں لیموں پانی نہایت مفید ہے ، ایک تو اس سے جسم کے اندرونی نظام کی صفائی بھی ہو جاتی ہے اور جسم بھی تروتازہ رہتا ہے ۔ یہ میں سے فاسد مادوں کو ختم کرتا ہے
لیموں پانی بنانے کا اجزاء
1 لیٹر لیموں کا رس
ڈیڑھ کلو چینی
نمک حسب ضرورت
کالی مرچ حسب ضرورت
لیموں پانی بنانے کا طریقہ
لیموں کا رس اور ڈیڑھ کلو شکر کو پانی میں ملا کر پکائیں اور اس کو گاڑھا کر لیں اب آپ کا مطلوبہ آمیزہ تیار ہے جب گرمی کی شدت محسوس ہوتو آپ ایک گلاس میں 2 چمچ لیموں پانی کا تیار کردہ محلول ٹھنڈے پانی میں ڈالیں ضرورت کے مطابق اس میں منٹ لیف بھی ڈال سکتے ۔لیجئے آپ کا صحت بخش لیموں پانی تیار ہے ۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ لیموں پانی گردے کی پتھری بھی کم کرتا ہے اور صحت کے لیے بھی اچھا ہے ۔
