لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے (پی ٹی آئی ) چیئرمین عمران خان استعفوں کے حوالے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے کی مرکزی لیڈرشپ کا اجلاس طلب کرلیا۔جمعرات ذرائع کے مطابق ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اجلاس زمان پارک لاہور میں ہوگا جس میں قومی اسمبلی سے استعفوں، پنجاب میں اعتماد کے ووٹ اور اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی مشاورت ہوگی۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی کے استعفوں سے متعلق وفد آج اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کرے گا ،اسپیکر قومی اسمبلی سے ملنے والے پی ٹی آئی کے وفد میں شاہ محمود قریشی، عامر ڈوگر، اسد عمر، اسد قیصر اور پرویز خٹک شامل ہوں گے۔















