راولپنڈی (نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ سٹیڈیم کے اردگرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ شائقین کرکٹ کے داخلے کیلئے نوازشریف پارک سے انٹری دی گئی ہے ۔ سریز میںپاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے ۔ پہلے ون ڈے میں کیوی بیٹنگ کافی سٹرانگ دیکھنے میں آئی ، ول ینگ نے میچ کے دوران 86 رنزبنائے جبکہ ڈیرل مچل نے کامیاب سینچری بنا کر کھلاڑیوں کو حیران کردیا۔ پاکستانی بائولرز نے بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے کیویز کو سات وکٹ پر 200 رنز تک محدود کرکے رکھا۔ امام الحق اور فخر زمان نےاوپننگ شراکت میں 124رنز بناکر ٹیم کی کامیابی آسان بنادی ، فخر زمان کی شاندار سنچری ،امام نے بھی 60 رنز بنادیئے ، بابر اور رضوان نے شاندار اننگز کھیلی ،ٹیم کو 5وکٹ سے فتح دلا دی ۔آج میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔
