لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے مفادات بیرون ملک ہیں ،جب دونوں خاندانوں کےمفادات پاکستان سے نہیں تومیثاق معیشت کیسے کریں،زمان پارک میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے زنہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں پانچ فیصد ڈیفالٹ کاخطرہ تھا اب 90فیصد ہوچکاہے،قانون کی حکمرانی کے بغیرپاکستان کے مسائل حل نہیں ہوسکتے،مشرقی پاکستان میں سب سے بڑی جماعت کامینڈیٹ تسلیم نہیں کیاگیاتھا، ملک پراس وقت قبضہ گروپ کاراج اورجنگل کاقانون ہے ،قمر باجوہ سے ہماری حکومت کے اچھے ورکنگ ریلیشن رہے،الیکشن کیلئے حکومت سے زیادہ ان کے پیچھے بیٹھے لوگوں کا راضی ہونا ضروری ہے،اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے،ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے۔